الا
لعنة اللہ على الكاذبىن
خبردار
: جھوٹوں پر اللہ كى لعنت ہو
سوموار 15/دسمبر2025 ع كى بات ہے مىرے اىك شناسا و بہى خواہ مىرے گھر پر بعد نماز عصر تشرىف لائے اور دوران گفتگو انہوں نے مجھ كو بتاىا كہ فلاں نوجوان آپ كے بارے مىں كہہ رہا تھا كہ وہ اخوانى ہے ۔ مىں نے اس ٍسے كہا كہ اىسى بات نہىں ہے۔تو مسئلہ كىا ہے اس كے بارے مىں وضاحت كىجىے اور ساتھ ہى اس كى تردىد شائع كردىجىےتاكہ افواہ پھىلانے كا راستہ ہى بند ہوجائے اور شكوك و شبہات ختم ہوجائىں ۔
مىں
نے جواب دىا كہ ىہ كوئى نئى چىز نہىں ہے ، ہرزمانہ و ہر علاقہ مىں اىسا ہوتا آىا ہے۔
بہت سارے افراد دوسروں پر متعدد اسباب و وجوہات جىسے ترقى و شہرت سے جلن، حسد، بغض
، عوام مىں مقبولىت و نىك نامى وغىرہ ، كى
بنا پر ناحق بنا كسى دلىل و برہان كے
الزام لگاتے ہىں اور ان كو بدنام كرتے ہىں ۔ انبىاء بھى اس سے محفوظ نہىں رہے ہىں
، بڑے بڑے مصلحىن، مفكرىن، علماء ، صلحاء و زہاد بھى اس سے مستثنى نہىں ہىں ، ان
كو بھى نشانہ بناىا گىا ہے اور ىہ اللہ كى سنت ہے ۔ پھر مىرى كىا اوقات ہے مىں تو
اىك بہت ہى معمولى انسان ہوں۔ اسى لىے وتواصوا بالحق و تواصوا بالصبر كہا گىا ہے۔
مجھے
اس كے بارے مىں كوئى خاص علم نہىں ہے ، نہ مجھے اس كے اسباب و وجوہات كاپتہ ہے نہ مجھ سے كسى نے اس پر گفتگو كى ہے اور نہ
ہى تحرىرى طور پرمىرے نام كى صراحت كے
ساتھ مجھے كچھ ملا ہے۔ ہاں آپ سے پہلے مزىد
دو افراد نے مجھے ىہ بات بتائى ہے كہ فلاں آپ كو اخوانى كہہ رہا ہے ۔ لىكن اس پر
مىں نے كوئى توجہ نہىں دى كىونكہ ىہ سراسر جھوٹ اور افواہ ہے ۔مىرى پورى
زندگى لوگوں كے سامنے ہے اور مىرى تحرىرىں بھى انٹرنٹ پر دستىاب ہىں ، اس لىے اس
پرخواہ مخواہ جواب دىنے كى كوئى ضرورت
نہىں ہے ۔اب آپ كى اگر خواہش ہے اور آپ كا مخلصانہ مشورہ ہے تو اىك مختصر بىان مىں
شائع كر دوں گا ان شاء اللہ ۔
لہذا
اس مختصر تحرىر كے ذرىعہ جھوٹ بولنے ،افواہ پھىلانے اور بدنام كرنے والوں كو آگاہ كرنا چاہتا ہوں كہ
مىں خلاف قرآن و سنت ہر قسم كے عقائد و نظرىات ، افكار وآراء سے اپنى براءت كا اظہار كرتا ہوں ۔ مىں جامعہ
سلفىہ بنارس سے فارغ ہوں اور ام القرى ىونىورسٹى مكہ سے تعلىم حاصل كى ہے ، مىرى كسى جمعىت و جماعت بشمول اخوان وغىرہ سے
كسى قسم كا كوئى تعلق نہىں ہے۔ مىں صرف
اہل حدىث ہوں اور اسى گھرانہ سے مىرا تعلق ہے ۔اللہ كے فضل و كرم سے مىں نے دىنى و شرعى علم حاصل كى ہے اورصحىح و غلط مىں
فرق كرنے كى صلاحىت ركھتا ہوں۔ مجھے كسى سلفىت كے نام نہاد ٹھىكىدار سے سرٹىفكٹ كى كوئى ضرورت
نہىں ہے،مجھے صرف اللہ كو جواب دىنا ہے كسى اور كو نہىں ۔
ىہ
كب سے سلفىت اور منہج سلف ہوگىا كہ كسى كو بلاوجہ بنا دلائل و تحقىق و بنا كسى گفتگو كے اس
كو بدنام كىا جائے اور عام لوگوں كو اس سے متنفر كىا جائے ۔ خبردار جھوٹ بولنا ،
بہتان بازى كرنا گناہ كبىرہ ہے اور جہنم كا راستہ ہے۔ اگر كسى كو كوئى اشكال،
اعتراض ىا شك و شبہ ہے تو عوام مىں جھوٹ
بولنے، الزام تراشى اور بہتان بازى كرنے كے بجائے وہ مجھ
سے ڈاركٹ گفتگو كرے ۔
افوض
امرى الى اللہ ىہ فىصلہ مىں نے اللہ پر چھوڑ دىا ہے، قىامت كے دن اىسے افراد كا مؤاخذہ ضرور اللہ كى بارگاہ مىں ہوگا
اور اس دن حق و باطل سب كے سامنے آجائے گا۔و
ما علىنا الا البلاغ و آخر دعوانا ان الحمد للہ رب العالمىن ۔
0 التعليقات: