معذرت نامہ مع مبارکبادی رمضان 1440ھ

                                                      
                    معذرت  نامہ مع مبارکبادی رمضان 1440ھ
      
           سب سے پہلے میں اپنے تمام قارئین, متعارفین اور دوستوں سے اپنے دل کی گہرائیوں سے معذرت پیش کرتا ہوں اور ان سے معافی مانگتا ہوں کہ 6/8/2017 ع سے ان کی خدمت میں اپنی کوئی نئی تحریر پیش نہ کرسکا۔یہ میرے لیے انتہائی افسوس ناک اور تکلیف دہ ہے۔در اصل اس کے پیچھے بہت سارے وجوہات و اسباب ہیں۔ جن میں ایک  سب سے اہم و خاص وجہ میرا ام القرى یونیورسٹی مکہ سے جامعہ محمدیہ منصورہ  مالیگاؤں  انڈیا منتقل ہونا ہے۔اور ایک ملک سے دوسرے ملک منتقلی  خصوصا فیملی کے ساتھ بہت ہی دشوار کام ہے۔اس کا اندزہ وہی کرسکتا ہے جس کا اسے عملی تجربہ ہے۔تھوڑا بہت میری سستی و کاہلی کا بھی اس میں دخل ہے۔اس کے علاوہ کچھ فیملی امور بھی  ذمہ دار ہیں وغیرہ۔خیر اس کا احساس مجھے شدت سے تھا۔ اب اللہ کی توفیق اور اس کے فضل و کرم سے یہ سلسلہ میں دوبارہ رمضان 1440 ھ کے بابرکت و مقدس مہینہ سے شروع کررہا ہوں۔اللہ تعالی سے دعا  ہےکہ پھر یہ سلسلہ دوبارہ اتنی لمبی مدت کے لیے منقطع نہ ہو۔اور اسے نہ صرف  ہمارے لیے بلکہ تمام مسلمانوں کے لیے مفید و کارآمد بنائے ۔ آمین
      اور میں رمضان کی مناسبت سے أپنے تمام اعزہ و اقرباء, دوست و أحباب , اساتذہ و طلبا اور تمام مسلمانوں کو تہ دل سے رمضان کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اللہ عز و جل سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہم سب کو اس مبارک مہینہ سے کما حقہ فائدہ اٹھانے کی توفیق ادا کرے اور اس کے اساسی و بنیادی غرض و غایت تقوی کو حاصل کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔
     میری پہلی پیشکش ہے" اسلا م میں عمل صالح کی از حد  اہمیت و فضیلت , فوائد و نتائج                                            اور ہم مسلمانوں کی بے حسی اور غفلت"     
التالي
السابق
أنقر لإضافة تعليق

0 التعليقات: